وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا۔
نئے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، اوروزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق تمام،بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق،بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اوربجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کابجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔