راولپنڈی:پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشتگرد ہلاک کردیئے۔
سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے پیزو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
ہم ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔