چترال : سیکورٹی فورسز کا پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک۔ چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف کارروائی کی درخواست نمٹا دی
چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد زخمی اور 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے،
دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں بچے کھچے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔