کراچی: جامعہ کراچی میں وین میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کے زخمیوں میں 2 اہل کار بھی شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔