بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ائیرپورٹ پرتلاشی کے دوران اپنا مخصوص پوز دینا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ شاہ رخ خان ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور ایک اہلکار ان کی باڈی سرچنگ کر رہا ہے۔
بالی ووڈ کنگ نے تلاشی پربرا ماننے کے بجائے اپنے مشہوررومینٹک اندازمیں ہاتھ پھیلا کر پوزبنایا جس پرتلاشی لینے والا اہلکارہنس پڑا۔شاہ رخ خان نے سکون سے مکمل تلاشی کروائی اور اہلکار سے ہاتھ ملا کر ہنستے ہوئے روانہ ہوگئے۔