شہباز شریف نے بلاول کو بھی اپنی چھتری کے نیچے آنے کی پیشکش کی لیکن بلاول نے مخصوص انداز میں شکریہ ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر ارکان پر چھتری پکڑ کر کھڑے رہے۔
ایک طرف سیاسی موسم گرم ہے تو دوسری طرف دھوپ کی شدت ناقابل برداشت ہے۔
شاہ محمود کا چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ،
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کسی سائے کی تلاش میں کبھی ہیٹ، کبھی کاغذ اور کبھی چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے بلاول کو بھی اپنی چھتری کے نیچے آنے کی پیشکش کی لیکن بلاول نے مخصوص انداز میں شکریہ ادا کیا۔
اس کے باوجود شہباز شریف چھتری پکڑ کر کھڑے رہے۔