سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شبلی فراز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی، شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
احاطہ عدالت سے گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پولیس نے رہا کر دیا،شبلی فراز نے عدالت کے روبرو بیان دیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس ایف سی سے بھری ہوئی ہے اور ابھی تک شیلنگ جاری ہے۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو گرفتار کیا،توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شبلی فراز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم نواز
جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ شبلی فراز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا،شبلی فراز کو قیدیوں کی وین میں ڈالا گیا،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہچنے تھے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
آنسو گیس کی شیلنگ سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھوئیں کے بادل چھا گئے،پی ٹی آئی کارکنوں نے بم اسکواڈ کی گاڑی پر بھی دھاوا بولا۔ پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز، مراد سعید اور فرخ حبیب پر لاٹھی بھی چارج کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز کے سر پر لاٹھی لگ گئی۔ لاٹھی لگنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔