سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی سی ایل ) سے نکال دیا گیا۔
یکم دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔
عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی بھی قرار دیا تھا۔
بدھ کے روزشیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نام نکالنے کا میمورنڈم بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔