سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن دعا بھٹو اور حکومتی اراکین کے درمیان تکرار ہوگئی۔
دعا بھٹو نے کہا کہ جو دوپٹہ ان سے چھینا گيا ہے وہ دراصل بختاور بھٹو سے دوپٹہ چھینا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے مکیش چاؤلہ نے جواب دیا کہ دعا بھٹو کے شوہر یہاں ہماری خواتین سے متعلق باتیں کرتے رہے ہیں، اس وقت ان کیلئے ڈوب مرنے مقام نہیں تھا؟
اجلاس کے دوران مکیش چاؤلہ اور تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی میں بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
مہنگائی پیدا کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے: شہباز شریف
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ہوا۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک ایم پی اے نے میرا ہاتھ پکڑا مجھ پر جملے کسے،
سندھ پولیس میں آنسو گیس شیل کیلئے 13کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، کیا یہ آنسوگیس شیل ہماری ماؤں بہنوں پر چلانے ہیں؟