سیالکوٹ : تھانہ اگوکی میں سیالکوٹ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی،اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ مقدمے میں قتل کی منصوبہ بندی، نعش کی بےحرمتی سمیت دیگردفعات بھی شامل ہیں، ایف آئی آرمیں800سے900نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپےاور آپریشن گزشتہ رات سے جاری ہے۔
پنجاب پولیس حکام کے مطابق سیالکوٹ میں رات سے 50 سے زائد مقامات پر پولیس پارٹیوں نے چھاپے مارے آئی جی راؤ سردار علی خان رات بھر آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ : غیر ملکی فیکٹری منیجر پر فیکٹری ملازمین کا انسانیت سوز تشدد، لاش کو آگ لگادی
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرحراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے دیگر ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیجز، ویڈیوز کی مدد سےملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمار کو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر