سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران خواتین ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا، منور وسان اسمبلی ہال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے۔
سندھ کا 1714ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں بڑا اضافہ، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ موبائل پی پی رکن منور وسان نے چھینا، پی پی کی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔