وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوران امن امان کے حوالے سے اجلاس ہوا،
اجلاس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز اور 4 ڈویژن سے کمشنرز اور ڈی آئی جیز وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید
4 ڈویژنز جن میں میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ شامل ہیں وہاں 26 جون کو بلدیاتی انتخاب ہونے جارہے ہیں۔