سندھ ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ آئی جی اور محکمہ داخلہ سندھ کو 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سودی کاروبار کی روک تھام سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو قانونی کارروائی کا حکم دیا اور آئی جی سندھ کو سودی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ سمیت 26 ستمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
عدالت عالیہ نے 2 ماہ میں ’’دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ‘‘ کے رولز بنانے کا بھی حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی ملک بھر میں سودی نظام کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے۔