سرسید پولیس کی اسٹریٹ کرائم، منشیات اور گٹکاماوا فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان پرویز عرف حقہ ، منیر خان ، محمد مدثر عرف نومی اور احمد نواز کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موٹر سائیکل اور نان چپاتی کیبن وغیرہ برآمدملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کرائم سمیت بینک سے پینشنز لیکر نکلنے والے معمر شہریوں کو لوٹتے تھے
دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان صمد علی ، عدنان اور فیصل گرفتار ہوئے جنکے قبضے سے چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا
تیسری کاروائی میں گٹکا ماوا فروش ملزم فدا حسین ولد محمد بخش کو گرفتار کر لیا گیا جسکے قبضے سے تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
جبکہ ایک مزید کارروائی میں موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمان شاہ ویز اور پاسبان گرفتار ہوئے جبکے قبضے سے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل 125 برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
پاکستان نیوز نیٹورک کراچی کرائم رپورٹر شاہزیب غوری