وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہان کے اجلاس میں اپنے خطاب میں اپنے یوتھ پروگرام کی تفصیلات سے اگاہ کیا،جس میں ”فور ایز“ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ تعلیم،روزگار،بات چیت اور ماحولیات پر یوتھ پروگرام میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اس پروگرام کے تحت خواتین اور اقلیتی برادری کو قرض سکیم میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
لکھا کامن ویلتھ لیڈرزاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے پرزوردیا۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے دولت مشترکہ کو دوبارہ متحرک کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چاربنیادی جزوہیں، تعلیم، روزگار اور ماحولیات یوتھ پروگرام میں شامل ہیں۔ حکومت کی قرض اسکیم میں خواتین اور اقلیتی برادری کو اہمیت دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں وزیراعظم کی معززشخصیات سےخوشگواربات چیت کی۔ وزیراعظم کی سری لنکن صدررانیل وکرماسنگھے، برطانوی وزیراینڈریومچل اور مالدیپ کے صدر سے سے گفتگو ہوئی۔