اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی نوع انسان کوروناکوشکست دینےکےقریب تھا، بھارتی شدت پسندحکومت کےاقدامات ہمیں ایک بارپھربیچ منجدھارلےآئے، ڈیلٹا ویرینٹ کاپھیلاؤورکنےکیلئےمودی حکومت نےناکافی اقدامات کیے، ناکافی اقدامات کےباعث انسان دوبارہ وائرس کےرحم وکرم پرہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔