ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک 140 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین روز سے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے پینتیس جہاز، چار سو پچپن کے قریب گاڑیاں جبکہ چار ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ساٹھ مقامات پر جنگلات میں آگ مستقل پھیل رہی ہے تاہم متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محفوط جگہ پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہے۔