لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں قائم مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی عزیز اور طالب علم صابرشاہ کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، دونوں کا میڈیکل ٹیسٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے کرایا گیام طبی معائنے کی رپورٹ چند روز میں مکمل کرکے پولیس کو دی جائے گی۔
ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے ڈیٹا بینک میں محفوظ کرلیا گیا۔ ملزم عزیز الرحمان 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ملزم کو جمعرات کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : مفتی عزیز الرحمان کی مزید شرمناک ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل
فتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایااور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا لیکن صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔