اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دیے گئے دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے، اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔