واشنگٹن: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امید ہے افغانستان پر دنیا 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائی گی، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دوسپر پاورز نے افغانستان میں قبضہ کیا، 40 سالہ افغان جنگ سے پڑوسی ممالک کوبھی نقصان پہنچا۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ کرغلطی کی گئی، امید ہے افغانستان پر دنیا90کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائی گی، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھی افغانستان میں شمولیتی حکومت کاقیام چاہتےہیں، افغان طالبان کی جانب سےابتدائی اشارےمثبت آئے ہیں۔
بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوششیں کرتارہاہے، پاکستان کوغیرمستحکم کرنابھارتی حکومت کی اعلانیہ پالیسی ہے۔
سی پیک سے متعلق اسد عمر نے کہا پچھلی حکومت کی بہ نسبت ہمارے دورمیں سی پیک پر زیادہ پیشرفت ہوئی۔