کراچی: کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے ، سلمان حیدر امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول گاڑی سے اترا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کی۔
فائرنگ سے جاں بحق سلمان حیدر کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔