اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےسید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔وہ معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے طارق محمود الحسن وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کےمصنف ہیں۔
سید طارق محمود الحسن نےنارتھمپٹن یونیورسٹی(برطانیہ)سےبزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔
صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی لاہور دھماکے پر مذمت
وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں
۔یاد رہے کہ اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے معاون خصوصی تھے۔