تحصیل سوہاوہ کے گاوں ڈومیلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس نے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتارکر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے،مشتعل افراد نے لاہور جناح ہاوس سمیت روالپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔جس کے بعد سے پولیس کی جانب سےپی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گرفتارتمام پی،ٹی آئی رہنماوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نےپی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔