لاہور : زمان پارک میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے۔پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک موجود ہے۔دوسری جانب کارکنان بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہیں۔اسی صورتحال پر سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردِعمل آیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
۔خیال رہے کہ پولیس کا زمان پارک کی طرف مارچ جاری ہے۔ پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔پلے کارڈ کے اوپر نوٹس موصول کرانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔
پولیس مجھے گرفتار کرنے آ گئی، قوم نے حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہے
پی ٹی آئی کارکنان نے بھی ڈنڈے پکڑ کر پوزیشن سنبھال لی۔ بکتر بند گاڑی بھی عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ چکی ہے۔
جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل کرانے اور گرفتار کرنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ چکے ہیں۔پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آ چکے ہیں ایسے میں صورتحال خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی۔پی ٹی آئی کارکنان کے ردعمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے مٹا جائے گا۔