وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کےخلاف خوفناک سازش کی جارہی ہے عمران خان پرآج یہ کفر کے فتوےلگا رہے ہیں۔
اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کےدوران 13 جماعتوں کو ہرایا وفاقی حکومت الیکشن رکوانےکی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پر آج یہ کفر کے فتوے لگا رہے ہیں حالانہ کہ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلندکی اور رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی بنائی۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جاویدلطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج ہوا یہ لوگ اب مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب بھرمیں اسلحہ لائسنس کےاجرا پرکوئی پابندی نہیں۔