راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں پولیو مہم متاثر کرنے کیلئے دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،
شمالی وزیرستان میں پولیو مہم متاثر کرنے کیلئے دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا، سکیورٹی فورسز نے پولیو ٹیم کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کردی، پولیو ٹیم پر فائرنگ اسپین وام کے علاقے میں کی گئی۔دہشتگردوں نے فائرنگ پولیو مہم متاثر کرنے کیلئے کی۔
پولیو ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی تعینات کی گئی، پولیو ٹیم کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا جائزہ لیا گیا، سکیورٹی فورسز نے پولیو ٹیم کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے سپاہی ثاقب الرحمان نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،
پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔