لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اسپتال پہنچ کر عمران خان کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔
چوہدری پرویز الہیٰ مسلم لیگ ق کے قائدین کے ہمراہ شوکت خانم اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ عمران خان نے پرویز الہیٰ کو کہا کہ ’اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں، خیریت سے ہوں‘۔
شاہ محمود قریشی کی کارکنوں سے پرامن رہنےکی اپیل
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعا گو ہے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر تشویش ہے۔