انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ہفتے کے چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے اضافے سے 178 روپے 5 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج کاروبار کے دوران ڈالر 180 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کا اضافہریکارڈ کیا گیا تھا۔