اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان محفوظ ملک ہےجہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے انٹرپرینیورآرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے اقدامات اٹھائے اور سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
سابقہ دورمیں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت نےڈی انڈسٹرلائزیشن روکنےکیلئےاقدامات کئے، پاکستان محفوظ ملک ہےجہاں سرمایہ کاروں کوتحفظ حاصل ہے۔
وزیراعظم نے خطاب میں دنیاکودرپیش معاشی صورتحال کاذکرکیا، ہمارایقین ہے صنعتیں ترقی کریں گی توملک آگےبڑھےگا۔
ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کااہم کردارہے، کاروباری ادارے ملکی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتےہیں، حکومت نےصنعتی سرگرمیوں کےفروغ پربھرپورتوجہ دی، منافع بخش کمپنیوں کوورکرزکی تنخواہ میں اضافہ کرناچاہئے۔