لندن : سربراہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نے نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ہوٹل کےباہر مظاہرےکا اعلان کردیا اور کہا مظاہرہ پرامن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیلئےلندن میں مشکلات کھڑی ہوگئیں ، سربراہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نے نواز شریف کے نواسے کی شادی کے دن مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہوٹل کےباہر22اگست کو مظاہرہ کیا جائے گا تاہم مظاہرہ پرامن ہوگا ، پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کرپٹ افرادکیخلاف احتجاج ریکارڈکراناچاہتےہیں۔
خیال رہے سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی طے پاگئی ہے ، عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا، نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔