لاہور : ماہ رجب کا چاند نظر آ گیا، ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر آ گیا، یوں ماہ جماد الثانی کا اختتام ہو گیا۔ کل 13 جنوری بروز ہفتہ کو ملک میں یکم رجب ہو گی۔ یوں ماہ رجب کے آغاز کے بعد ماہ مبارک کی آمد میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ماہ رجب کے آغاز کے بعد اب رمضان المبارک کے آغاز میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔
پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں
اس حوالے سے امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے،
تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان اسلامی مہینوں خاص کر رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحٰی کی تاریخوں کی پیشن گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
ابراہیم الجروان اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اہم اسلامی مہینوں اور تہواروں کی تاریخوں سے متعلق پیشن گوئیاں کر چکے، ان کی کئی پیشن گوئیوں درست بھی ثابت ہو چکیں۔