سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیرسے معیشت گرے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد رااستہ نئے انتخابات ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے لیے بنیادی شرط معاشی سیکیورٹی ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہو رہا ہے، تاجر برادری پاکستان میں پریشان ہے۔ سرمایہ کاری نہیں ہورہی، روپے کی قدر گرتی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اترگیا ہے۔ آپ نے گجرات اور وزیرآباد میں دیکھا۔ عمران خان پر حملہ ہوا اور کہا گیا کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان غلط سمت جا رہا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ان کے اہلِ خانہ کو نہیں ملی لیکن تشدد کی خبریں میڈیا پر آتی ہیں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا؟ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون کہاں ہےِ؟ دوسرا نکتہ اُن کی شہادت اور تحقیقات ہیں۔