کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی ، نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین مظاہروں میں شرکت کریں گے، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجےاحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں جین مندرچوک سے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا۔
پنجاب کےمختلف اضلاع اورڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت میانوالی میں 24اکتوبرکوریلوےاسٹیشن چوک سےکمیٹی چوک ، بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجےاحتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
لاہور:سرگودھا میں بھی آج احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3بجے احتجاج ہوگا ، امیرمقام کی قیادت میں پشاورمیں شام 4بجےاحتجاجی مظاہرہ ہو گا۔