پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، آئندہ 2 ہفتے اہم قرار
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے والے اب رابطے کر رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔