دوشنبے: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قازقستان، ایران اور بیلاروس کے صدور اور اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر گفتگو بھی کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نےسہ ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قازقستان کو منصوبے میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
عمران خان نے بتایا کہ پاکستان کا وژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیاسےوسیع تعلقات چاہتاہے، پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں کوسمندری تجارت کیلئے مختصر روٹ اور بندگاہیں فراہم کرسکتا ہے۔
ریلوےمنصوبہ ازبک شہر ترمیز سے مزارشریف،کابل،جلال آباد تا پشاور ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح پر سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس کے جواب میں قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی۔