لاہور : پنجاب حکومت نےسموگ کو آفت قرار دے دیا ، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سموگ ک اباعث بننے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ہماری حکومت نے سموگ کو اب ایک آفت قرار دیا ہے،سموگ گزشتہ 70 سال کے فیصلوں کا نتیجہ ہے، ہم لاہور کو باغات اور سبزے کے لحاظ سے سر فہرست شہر بنائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو میں حسان خاور نے بتایا کہ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے جا رہا ہے جس سے ماحول بہتر ہو گا، ضلعی انتظامیہ نےسموگ کے تدارک کے لیے اسکواڈ تشکیل دئے ہیں۔