چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کے لیے تین رکنی تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی کے حلقہ 95 سے ووٹر جابر علی کی درخواست پرتین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے۔ بنچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کے کسی رکن اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزارکے مطابق کسی پارلیمینٹیرین کو نااہل قرار دینے کا اختیار عدالت کا ہے۔ الیکشن کمیشن عدالت نہیں لہذا فیصلہ غیر آٸینی اور کالعدم قرار دیا جاٸے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیا تھا اور درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔