اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوششوں سے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شجاع الملک نے ملاقات کی جس میں مولانا نے اصولی موقف پر اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے پر اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان نے موثر آواز پوری دنیا میں اٹھائی۔
اسد قیصرنے کہا کہ عمران خان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
مولانا شجاع الملک نے عمران خان کی اسلام اور حرمت رسولﷺ کے لیے خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شجاع الملک نے مولانا شیرانی کا پیغام بھی اسدقیصر کو پہنچایا اور کہا کہ مولانا جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے۔