اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس سے ثابت ہو گیا کہ مراسلہ حقیقت پر مبنی تھا۔
نجی ٹی وئ چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ مراسلہ درست تھا اور سیاسی مداخلت کی گئی ہے۔سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوئی ہے۔
اس کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائیں جو کہ اس کی تحقیقات کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے سپیکر قومی اسمبلی خفیہ مراسلے کو عدلیہ کی خدمت میں پیش کرچکے ہیں۔
اب یہ ان کی صوابدید ہے کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا نہ بنائیں۔
بلوچستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، میجر شہید، سپاہی زخمی
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کردی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔ خفیہ اداروں نے اس مراسلے کی تحقیقات کیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی سازش نہیں کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔