چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منقل کرنے کی استدعا کردی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف پولیس ہیڈ کوارٹرز کے گیسٹ ہاؤس میں قائم عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوئی۔
عدالت نے سابق وزراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں دستاویز پڑھ کر سنائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔
عدالت نےعمران خان کے وکلاء کی استدعا مسترد کردی۔ وکلاء نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا چاہی ہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے ہیں۔