ملتان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران جاں بحق ہوئے ہیں۔
پہولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے سے متعلق وفاق کا حکم ماننے سے انکار
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی جاں بحق ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔