امریکا نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قراردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی ریاست منی پورمیں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔
واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔بھارت کی ریاست منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے کے معاملے میں پولیس نے ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔