ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/0BIZQ7D7oW#SBPExchangeRate pic.twitter.com/2RrCNnIszx
— SBP (@StateBank_Pak) July 19, 2023
مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت 287 روپے کی قریب پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کینیڈین ڈالرکی قیمت 215 روپے، سعودی ریال 75 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 925 روپے، بھارتی روپیہ 3.45 روپے، قطری ریال 77 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔