پاکستانی اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ غیئر مناسب لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکاہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تاہم تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔
گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے سفید شیر کے انتقال کے بعد کراچی کے چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اداکارہ و ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کراچی کے چڑیا گھر کی کچھ مایوس کن تصاویر شیئر کی تھیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے اشنا شاہ نے جانوروں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔