کراچی : ڈالرکی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعدڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، انٹر بینک میں ڈالر226 روپے کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں مسلسل چوتھے دن بھی استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 2روپے 65پیسے کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے پر آگیا۔
آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں1 عشاریہ17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر226 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 229روپے سے کم ہوکر 228 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر245 روپے پر پہنچنے کے بعد 17 روپے کم ہوچکا ہے۔