حماس کے جنگجوؤں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جنگ دوسرے روز بھی جاری ہے، دونوں طرف سے ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اس دوران کچھ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جو حماس کے اہلکاروں کی انسانیت پسندی کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں حماس اہل کار ایک بوڑھی اسرائیلی خاتون کے ساتھ سیلفی لے رہا ہے، اسرائیلی بڑی بی کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حماس اہلکاروں نے جب ایک اسرائیلی افسر کے گھر پر چھاپا مارا تو افسر تو نہیں ملا لیکن اس کی بوڑھی خالہ مل گئیں، مگر اہلکار اسرائیلی افسر کی بوڑھی خالہ کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئے۔
حماس،اہلکار نے خاتون کی گود میں اپنی رائفل رکھ کر ان کے ساتھ ویڈیو بنوائی۔