کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب نے سندھ مکمل تباہ و برباد کردیا، بے یارومددگارلوگ مدد کوپکارتےرہیں لیکن حکمرانوں کی روایتی بے حسی ختم نہ ہوئی۔
ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کے کیلے کی فصل کو بچانے کیلئے بارش کے پانی کا رخ گاؤں کی طرف موڑدیا گیا۔
ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کر صوبائی وزیر کے کارنامے کو اجاگر کیا اور بتایا شرجیل میمن کی فصل سےمشینری لگا کرپانی گاؤں کی طرف چھوڑاجارہا ہے۔
دوسری جانب فریال تالپور کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور نے متاثرین میں پچاس پچاس روپے تقسیم کیے اور پھر تالیوں کی گونج میں واپس روانہ ہوگئے۔
سکھر کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے کو لوگوں نے روک کر کہا سائیں چلے ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔