صوبائی وزیر تونائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ مراد سعید نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے جو ان کو نمبر ون دیا گیا ہے۔
امتیاز شیخ نے اسمبلی میں میڈیا نماٸندگان کے احتجاج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے حق میں قرارداد بھی لاٸیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی کی حکومت جب سے آٸی ہے تو ملک میں زبان بندی تالا بندی کی جاتی ہے، کوٸی چھوٹا معاملہ ہوتا ہے تو اپوزیشن، نند کمار ہو یا ایم کیو ایم سب کھڑے ہوجاتے ہیں۔
امتیاز شیخ نے اسپیکر کا مقالمہ کیا کہ اپوزیشن کی طرف سے بھی کوٸی ملنے گیا یا اکیلے احتجاج کرنے والے صحافیوں سے ملے ہیں، یہ کس منہ سے جاٸیں گے صحافیوں کے پاس؟
صوبائی وزیر تونائی امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ اس وزیر نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے؟ سندھ میں تو ایک روڈ بھی نہیں بنا جو مراد سعید کو نمبر ون دیا گیا ہے، اب اس حکومت کے ان کے دن گنے جاچکے ہیں یہ جانے والے ہیں۔