اسلام آباد : جی ڈی اے کے رہنما سائرہ بانو نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبرکے بعد معاشی ایمرجنسی کااعلان ہوجائے گا، نومبرآنےدیں پھربہت سےچیزیں سامنے آجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے رہنما سائرہ بانو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے لیکن لوگوں کو شعور آچکا ہے اب بریانی پرکام نہیں چلے گا۔
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا نام لے کر کون کس کوچلاناچاہتاہےسامنےہے، پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی ناک کے نیچے کیسے سب ہورہاہے، پیپلزپارٹی کیلئے واضح اشارہ ہے اگر انہیں تھوڑی بہت سمجھ ہو۔
انتخابات کے حوالے سے جی ڈی اے کے رہنما نے کہا کہ یقین سے کیسےکہاجارہاہےکہ الیکشن ہونےجارہےہیں، جی ڈی اے نے تو اندرون سندھ میں اصلی شیر کو بھگا دیا تھا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاحشرہم اپنی آنکھوں سےدیکھ چکےہیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا فیصلہ ہوگیاہےکہ ن لیگ کووفاق میں لایاجائےگا، کیالیول پلیئنگ فیلڈصرف ن لیگ کوہی دی جارہی ہے۔
نواز شریف کی واپسی پر سائرہ بانو نے کہا کہ نواز شریف نے ملک لوٹا ہے اسلیے لوگ یاد کر رہے، کاش یہ ملک کونہ لوٹتےتوآج ہم اچھی حالت میں ہوتے۔
رہنما جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آئیں گے تو ملک کومشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف نے کچھ نہیں کرنا بس جہازپرآکرمینارپاکستان پرخطاب کرناہے، نوازشریف کے پاس کوئی فارمولہ ہوتا تو اپنے بھائی کو ہی بتا دیتے، شہباز شریف کی16ماہ کی حکومت رہی نوازشریف کافارمولہ کہاں تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنہوں نےلاناہےوہ نوازشریف کوگھسیٹ کربھی لےآئیں گے اور جنہوں نےفیصلہ کیاہواہوگاوہ نوازشریف کو ریلیف بھی دلوادیں گے۔
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی کسی کی نوکری کاحساب ہم کیوں دیں، 21نومبربھی آنےدیں اس کابھی پتہ چل جائےگا، 15 نومبر کے بعد معاشی ایمرجنسی کااعلان ہوجائےگا، نومبرآنےدیں پھربہت سےچیزیں سامنےآجائیں گی۔