ایشیا کپ کے اکثر میچز بارش کی نذر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔
ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ نیپال اور بھارت اور نیپال کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم آج ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔
کینڈی میں نیپال اور بھارت کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے اور اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تو بھارتی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔
اس وقت گروپ اے میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور نیپالی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیپال کو ایونٹ کے پہلے میچ میں 238 رنز سے شکست دی تھی۔